پشاور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن پاک بائی سائیکل ڈاٹ کام کے تعاون سے کورونا وائرس کے بعد یکم نومبر کو اسلام آباد سے مری تک سائیکل ریس کا انعقاد کرے گی۔ جس کے انتظامات کو مکمل کر دییے ہیں
ایونٹ میں افعانستان کی ٹیم بھی شرکت کرے گی تاہم انہیں تاحال ویزے جاری نہیں کیے گئے ہیں۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے میدیا کے نمائندو کوبتایا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیرانتظام اورپاک بائی سائیکل ڈاٹ کام کے تعاون سے اسلام آباد سے مری تک سائیکل ریس کا انعقاد یکم نومبر کو کیا جارہا ہے ۔جس میں چاروں صوبوں اسلام آباد اور فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس شرکت کریں گیاس کے علاوہ اوپن کٹیگری میں سائیکلنگ کے کھلاڑی بھی شریک ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں افعانستان سائیکلینگ ٹیم بھی شرکت کرے گیا ان کے پاسپورٹ سفارتخانے میں جمع کرا دیئے ہیں تاہم تاحال انہیں ویزے جاری نہیں کیے گئے ہیں بائی سائیکل ڈاٹ کام ایونٹ کے لیے ایک لاکھ روپے انعامات کے لیے دیے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایونٹ کا افتتاح چیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کریں گے،ایونٹ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہوکر مری میں اختتام پزیر ہوگی، مری میں پی ٹی آئی کے ایم پی میجر ریٹارٹڑ محمد لتاسب ستی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی اور روالپنڈی سائیکلنگ ایوسی ایشن کے ممران کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے. انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے لیے بطور مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو مدعو کیا گیا ہے وہ کھلاڑیوں میں ٹرافی اورنقد انعامات تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ سات ماہ سے تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہی ہیں تاہم کھیلوں کی سرگرمیاں بحاjل ہونے کی وجہ سے ہم نے بھی قومی ایونٹ کو ترتیب دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے فیڈریشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اوراس حوالے سے تمام یونٹس کو آگاہ کردیا گیا ہے
سائیکلنگ کھلاڑیوں نے فیڈریشن کی جانب سے اسلام آباد تا مری سائیکل ریس کے انعقادِ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے ہمیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔پشاورسے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اللہ کا فضل پشاوربلکہ خیبر پختونخوا میں کافی ٹیلنٹ ہے اگر اس طرح کےموا قع ملیں گے تو زیادہ سے ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔انہوں نے چیبر پختونخواایسوسی ایشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے صوبے اور ملک بھرمیں سائیکلنگ کے فروع کیلئے اقدامات کو سراہااورامیدہے کہ مستقبل میں اسکے بہتر نتائج نکلیں گے۔