کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)الصغیر سیون اے سائیڈ سپر ہاکی لیگ جوکہ ہنڈا اٹلس پاور پروڈکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے 12 دسمبر سے اسکائوٹس گرائونڈ کی منی آسٹروٹرف پر شروع ہوگی، ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے ٹیکنیکل اور آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا گیا.
امتیاز احمد شیخ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اور عبدالباسط وائس چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں. عظمت پاشا آرگنائزنگ سیکریٹری جبکہ وسیم ماجد انکے اسسٹنٹ ہونگے ممبران میں جاوید اقبال بیگ، عارف خان کینٹ کمبائنڈ، واحد حسین سی ایف سی ، اوصاف ربانی، محمد اختر اور عابد خلیل شامل ہیں.
حاجی یونس صدیقی کو سپر لیگ کا ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ مقرر کیا گیا ہے، اور نصرت حسین اسسٹنٹ ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ کے فرائض نبھائینگے جبکہ ممبران میں اخلاق بخاری، زاہد محمود ، اسد ظہیر، محمد فیضان، مزمل حسین اور محمد ندیم شامل ہیں.
چوہدری تنویر ارشد اور راجہ انور کمال امپائرز منیجر کے فرائض انجام دینگے جبکہ فیصل اسماعیل، محمد اصغر، تکریم افتخار، فرحان رضا، فہد علی خان اور ندیم سعید امپائرنگ کے فرائض انجام دینگے.
طارق خان ٹورنامنٹ سیکریٹری اور میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کئے گئے ہیں.
ٹیکنیکل اور امپائرز کمیٹی کو سابق انٹرنیشنل امپائر راشد علی خان (مرحوم) اور
آرگنائزنگ کمیٹی کو عبدالرزاق ربانی ( مشیر ربانی ) کے نام سے منصوب کیا گیا ہے.
الصغیر سیون اے سائیڈ سپر ہاکی لیگ میں آٹھ ٹیمیں
اتقاء حسن زیدی، عارف اشرف، شمس الزماں، عظیم خان، جہانگیر محمد خان، مطلوب بیگ سراج الدین اور قدیر احمد کے ناموں سے شرکت کرینگی..