ایبٹ آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن کی ہدایات پر ہزارہ پولیس کی سپورٹس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ایس ایس پی اعجاز احمد مقرر۔ ٹیموں میں کرکٹ ٹیم، فٹبال ٹیم، والی بال ٹیم اور بیڈمنٹن کی ٹیم شامل ہے۔ تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی سلیکشن گذشتہ دو ماہ میں ہونیوالے ریجنل پولیس آفیسر سپورٹس گالامیں ہزارہ کے تمام اضلاع سے شرکت کرنیوالی پولیس ٹیموں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں پر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس لائن گراؤنڈ ایبٹ آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انکے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آبادیاسر آفریدی، ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمودخان، ایس پی ہیڈ کواٹرز اعجاز احمد، ایس پی انوسٹی گیشن محمد اشتیاق احمد خان کے علاوہ دیگر پولیس افسران و نوجوانوں نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعریفی ملاقات کی اور کھلاڑیوں مکمل سپورٹس کیٹ تقسیم کی، ڈی آئی جی ہزارہ نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے ہزارہ پولیس کے افسران اور جوان اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کیساتھ ساتھ کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ہزارہ پولیس سپورٹس ٹیمیں ریجنل، صوبائی او قومی سطح پر ہونیوالے تمام سپورٹس مقابلوں میں حصہ لیں گی اور امید ہے کہ آپ ہر میدان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزارہ پولیس کیساتھ ساتھ اپنے علاقہ اور ملک کا نام بھی روشن کریں گے۔ ایس ایس پی اعجاز احمد کو ہزارہ پولیس سپورٹس انچارج مقرر کردیا گیا ہے اگر اپ کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو اپنے مسئلہ سے انکو آگاہ کریں، محکمہ آپکو ہر کھیل کے میدان میں اپکو مکمل تعاون کریں گے۔