پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن2023-24 شیڈول کا اعلان کردیا۔

 

 

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے سات ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان

• سیزن کا آغاز 10ستمبر کو قائداعظم ٹرافی اور حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا

لاہور6 ستمبر، 2023:

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن2023-24 میں ہونے والے سات ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

ڈپارٹمنٹس ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 

2023-24کے سیزن کا آغاز قائداعظم ٹرافی سے ہوگا جو10 ستمبر کو شروع ہوگی اور اس کا اختتام 26 اکتوبر کوہوگا۔آٹھ ٹیموں کے اس ریجنل ٹورنامنٹ کا آغاز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور ریجن وائٹس اور لاہور ریجن بلوز کے میچ سے ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور22 سے 26 اکتوبر تک ہونے والے فائنل کی میزبانی بھی کرے گا۔

 

نان فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ حنیف محمد ٹرافی بھی 10 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں دس ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپس میں رکھا گیا ہے۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سپر فور کے لیے کوالیفائی کریں گی۔سپر فور کی ٹاپ ٹیم آئندہ سال قائداعظم ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرےگی۔

 

حنیف محمد ٹرافی کے میچز میرپور۔ ملتان۔ مظفر آباد اور رحیم یار خان میں کھیلے جائیں گے۔

دو ون ڈے ٹورنامنٹس پاکستان کپ اور حنیف محمد کپ یکم نومبر سے شروع ہونگے۔ پاکستان کپ کے میچز ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنلز 16 اور 17 نومبر اور فائنل 19 نومبر کو ہوگا یہ تینوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونگے۔

 

حنیف محمد کپ یکم نومبر سے شروع ہوگا اور اس کے میچز آزاد جموں کشمیر۔ فیصل آباد ملتان اور رحیم یار خان میں ہونگے۔اس کی فاتح ٹیم وہ ہوگی جو سپر فور میں ٹاپ کرے گی۔

 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کراچی میں 24 نومبر سے 10دسمبر تک کھیلا جائے گا۔پہلے مرحلے میں اٹھارہ ریجنل ٹیمیں سپر8 میں کوالیفائی کرنے کے لیے مقابلہ کریں گی سپر8 مرحلہ یکم سے 8 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز 9 دسمبر کو ہونگے جبکہ فائنل 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

 

دو انڈر 19 ٹورنامنٹ – نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ (تین روزہ) اور نیشنل انڈر 19 کپ (ایک روزہ) 15 ستمبر سے 13 نومبر تک منعقد ہوں گے۔ دونوں ٹورنامنٹ ایک ساتھ منعقد ہوں گے، ہر راؤنڈ میں دونوں فارمیٹس کے درمیان ایک دن کا فرق ہوگا۔ 18 ریجنز کو تین گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم ٹرائنگولر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ ٹرائنگولر مرحلے کی ٹاپ دو ٹیمیں 10 سے 13 نومبر تک شیخوپورہ کی رانا نوید اکیڈمی میں نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کا فائنل کھیلیں گی۔ نیشنل انڈر 19 کپ کا فائنل 26 اکتوبر کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کیلنڈر اس طرح ہے۔

10 ستمبر سے 26 اکتوبر ۔ قائداعظم ٹرافی ۔ ایبٹ آباد ۔ لاہور ۔ راولپنڈی۔
10 ستمبر سے25 اکتوبر۔ حنیف محمد ٹرافی ۔ آزاد جموں کشمیر۔ ملتان ۔ رحیم یار خان۔
15 ستمبر-13 نومبر – قومی انڈر 19 چیمپئن شپ (تین روزہ)
19 ستمبر-26 اکتوبر – نیشنل انڈر 19 کپ (ایک روزہ)
یکم سے 19 نومبر۔ پاکستان کپ ۔ ایبٹ آْباد۔ اسلام آباد ۔ راولپنڈی۔
یکم سے 16 نومبر۔ حنیف محمد کپ ۔ آزاد جموں کشمیر۔ فیصل آْباد۔ ملتان ۔ رحیم یارخان۔
24 نومبر سے 10 دسمبر۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ۔کراچی۔

 

 

 

error: Content is protected !!