پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ )ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ اسفندیارخان خٹک نے کہا ہے کہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام شاہی باغ کےجمخانہ آنے کے بعد اس میں نئے پچز تعمیر کئے جائیں گے اور یہاں پر کرکٹ کے کھلاڑیوں کیلئے سہولیات فراہم کی جائینگی
جم خانہ کرکٹ گراﺅنڈ سے متعلق کئے گئے سوال پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خان خٹک کا کہنا ہے کہ چونکہ کرکٹ کا کھیل بہت زیادہ مقبول ہے اور کھلاڑی بھی بہت زیادہ ہے اسی باعث پشاور شہر میں واقع جم خانہ کرکٹ گراﺅنڈ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام کیا جارہا ہے اور اس میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا بڑا کردار ہے جنہوں نے لوکل گورنمنٹ سے یہ گراﺅنڈ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے
ان کے مطابق جم خانہ کرکٹ گراﺅنڈ میں نئے پچز تعمیر کئے جائیں گے اور اسے بین الاقوامی معیار کی کرکٹ اکیڈمی بنایا جائیگا .جہاں پر نوجوان کرکٹرز کو تربیت دی جاٸےگی۔