انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندی کا اعلان کردیا ہے، اعلان کردہ ٹیسٹ بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان چھ سالوں میں پہلی بار ٹاپ بلے باز بن گئے ہیں، 30 سالہ جو روٹ نے بھارت کیخلاف جاری پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے سنچریاں سکور کرتے ہوئے 126.75 کی اوسط سے اب تک 507 رنز بنا رکھے ہیں، جو روٹ نے ٹیسٹ بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے
جس وقت بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز ہوا تھا تو جو روٹ پانچویں پوزیشن پر تھے تاہم انہوں نے حیران کن بیٹنگ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر اب پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پر آسڑیلیا کے سابق کپتان سٹیون سمتھ ہیں ، آسڑیلیا کے مارنس لبسچینج چوتھی، بھارت کے روہیت شرما ایک درجے بہتری کے بعد پانچویں جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ناقص کارکردگی کے باعث چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے، ساتویں پوزیشن پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں ، آٹھویں پوزیشن پر آسڑیلیا کے ڈیوڈ وارنر، نویں پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک اور دسویں پوزیشن پر ہینری نیکولس ہیں۔