پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن ، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کیباہمی اشتراک سے صوبے کی تاریخ میں پہلی بارقومی سطح پرمنعقدہ ہونیو الی خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کیلئے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن نے سلیکشن کمیٹی اور ٹرائلز کا اعلان کردیا اس سلسلے میں صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدرسید ظاہر شاہ سیکرٹری ہدایت اللہ نے میڈیا سنٹرپشاورمیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ30 ستمبر سے شروع ہونے والی خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کوبھرپورکامیابی سے ہمکنارکرنے اورتما م ہاکی کھلاڑیوں کو لیگ میں بھرپورموقع دینے کے لیے اوپن ہاکی ٹرائلز کرائے جارہے ہیںٹرائلز کمیٹی کے چیئر مین اولمپین رحیم خان ہونگے دیگرممبران میںاولمپئن نعیم اختر، انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی و کوچ یاسراسلام ،کوچ ضیائالرحمان بنوری اوربالحاظ عہدہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدراورسیکرٹری ممبران ہونگے۔
انہوںنے بتایاکہ خیبرپختونخوا ہاکیلیگ کے لیے ہم نے مجموعی طورپر آٹھ ڈویژن کی ٹیمیں تشکیل دینگے ہرڈویژن کی ٹیم بیس کھلاڑیوں پرمشتمل ہوگی ہرڈویژن سے تیرہ مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ تین دیگراضلاع اورچارقومی ٹیم کے کھلاڑی شامل ہونگے۔صوبے کے آٹھ ڈویژن کی ٹیمیں8 تا15ستمبر تک تشکیل دیدی جائیںگی۔باقی کھلاڑیوں کوخیبرپختونخوا ہ ہاکی ایسوسی ایشن ، پاکستان ہاکی فیڈریشن اورڈائریکٹریٹ آف سپور ٹس صوبہ خیبرپختونخوا کے طریقے انتخاب سے حتمی شکل دینگے۔8 ستمبر کو سوات ریجن کے ٹرائلز قمبر بائے پاس ہاکی گرائونڈ پر منعقد ہونگے جس میں سوات ریجن سے تعلق رکھنے والے تمام ڈسٹرکٹس کی کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں۔9 ستمبر کو پشاور ریجن کے ٹرائلز لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم،11 ستمبر کو ڈی آئی خان سپورٹس کمپلیکس ،12 ستمبر کو بنوں سپورٹس کمپلیکس ، 13 ستمبر کو کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس14 ستمبر کو ہزارہ ریجن کے ٹرائلز پولیس لائن ایبٹ آباد اور 15 ستمبر کومردان ریجن کے ٹرائلز مردان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہونگے
تمام ریجن میں شامل ڈسٹرکٹس اور قبائلی اضلاع کے کھلاڑی صبح دس بجے رجسٹریشن کرائینگے اور گیارہ بجے ٹرائلز شروع ہونگے انہوں نے بتایاکہ ایک ٹیم ضم شدہ اضلاع کے کھلاڑیوں پرمشتمل ہوگی ان علاقوںکے کھلاڑی اپنے قریبی ضلع میں ٹرائلزمیں شریک ہوسکتے ہیں جوبھی کھلاڑی شریک ہوناچاہتے تواس کوخوش آمدید کہاجائے گا۔انہوںنے بتایاکہخیبرپختونخواہاکی لیگ سے قومی کھیل کوایک نئی زندگی ملے گی اورہماری کوشش ہے کہ چند سالوںمیںہم پھرسے ہاکی پرراج کرنے کی راہ ہموارکریں۔