خیبرپختونخوا خواتین مارشل آرٹ تین روزہ ٹریننگ کیمپ کا آغاز

پشاور( سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا خواتین مارشل آرٹ ٹریننگ کیمپ وادی ناران کے پرفضاء مقام بٹہ اکنڈی میں شروع ہوگئی ، جس میں صوبہ بھر سے کراٹے اور جوجتسو کے خواتین کھلاڑی شریک ہیں ، کیمپ کا افتتاح ایڈمن آفیسر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کراٹے کوچ شاہ فیصل نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی جوجتسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تحسین اﷲ ، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فمیل کوچ نازیہ چمکنی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا کے تعاون،خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن اور خیبرپختونخوا جوجتسوایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا خواتین مارشل آرٹ ٹریننگ کیمپ یوتھ ہاسٹل بٹہ کنڈی ناران میں شروع ہوگئی

کیمپ تین دن تک جاری رہیگی جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے خواتین کھلاڑی شریک ہیں ، ٹریننگ کیمپ پاکستان کی نیشنل جوجتسو گولڈ میڈلسٹ عروہ آفریدی کے زیراہتمام جاری ہے ان کے ہمراہ کراٹے کوچ کامران علی شامل ہیں ، ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کو دو مختلف سیشن میں کراٹے اور جوجتسو کے بے سک اور جدید تیکنیکس سکھائے جارہے ہیں۔ٹریننگ کیمپ تین دن تک جاری رہیگی۔

error: Content is protected !!