پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آن لائن مرچنڈائز پروگرام کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ یہ پروگرام 14 ستمبر بروز منگل سے شروع ہوجائے گا، جب شائقین کرکٹ http://www.shop.pcb.com.pk پر پاکستان کرکٹ کے آفیشل اسٹور سے خریداری کرسکیں گے۔
اس آن لائن اسٹور پر میچ، ٹریننگ اور سفری سامان وغیرہ دستیاب ہوں گے۔
دنیا بھر میں موجود شائقین کرکٹ پی سی بی کی اس مرچنڈائز سے اشیاء بک کرواسکیں گے، جس سے مداحوں کو WearYourPassion ہیش ٹیگ کو پروموٹ کرنے میں مدد ملے گی۔
سلمان نصیر، چیف آپریٹنگ آفیسر:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی آفیشل مرچنڈائز کا آغاز کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ ہر مداح کی خواہش ہوتی کہ وہ اپنی پسندیدہ ٹیم کی اشیاءخریدے یا زیب تن کرے اور اس آن لائن اسٹور پر یہ سہولت مہیا کی جائے گی۔
سلمان نصیر نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ میں ایک میراث موجود ہے اور اس تناظر میں ہم نے اس پروگرام کا آغاز آن لائن اسٹور پر پی سی بی لیگیسی سیریز سے کیا ہے، جسے آہستہ آہستہ دیگر سامان سے بڑھایا جائے گا۔