ابوظہبی میں پاکستان کے سفارت خانے نے پاکستان جوجٹسو ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ابوظہبی میں ایشین جوجیتسو چیمپئن شپ 2021 میں حصہ لینے والی ٹیم کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے ممبران اور سپورٹس سے وابستہ شخصیت نے شرکت کی۔ پاکستان سفارت خانے کے سفیر افضل محمود نے جیتنے والی پاکستانی جو جٹسو ٹیم کے میڈلز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے ان کی محنت اور لگن کو سراہا اور اکتوبر میں ہونے والی ورلڈ چیمپین شپ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستان کے وفد کے سربراہ اور جنوبی ایشیا جوجٹسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل طارق علی نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے شاندار مہمان نوازی کی تعریف کی۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ متحدہ عرب امارات آئندہ ایونٹ کو مزید بہتر طریقے سے منعقد کرے گا۔
طارق علی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کھلاڑیوں کے حوصلوں کو بڑھاتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان جو جٹسو فیڈریشن کی کھیلوں اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیے برسوں سے کی جانے والی انتھک کوششوں کو سراہا۔
یاد رہے کہ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں نے اس ایشین چیمپئن شپ کے دوران 8 کانسی کے تمغے جیتے تھے کیونکہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے پاکستان سے صرف 8 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ میزبان ملک کے علاوہ تھائی لینڈ ، بھارت اور قازقستان کے شرکاء 60 سے اوپر تھے۔
ابوظہبی 10 اکتوبر 2021 سے عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔