پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا نیشنل ہاکی لیگ کے سلسلے میں ڈی آئی ریجن میں ٹرائلز مکمل ہوگئے جس میں 22کھلاڑیوں کو کیمپ کیلئے فائنل کیا گیا ، ٹرائلز ،صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کےصدراور لیگ کےارگنائزنگ سیکرٹری ظاہرشاہ،صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن۔سیکرٹری کی نگرانی چیف سلیکٹرسابق اولمپین رحیم خان نے لیئے۔ اس۔موقع پرریجنل سپورٹس آفیسر رضی اﷲ ، سابق انٹرنیشنل کھلاڑی یاسر اسلام بھی موجود تھے، ٹرائلزمیں ٹانک اور ڈی آئی خان 100کے قریب کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن کھلاڑیوں کو کیمپ کیلئے منتخب کیاگیا
ان میں گول کیپر کیلئے عدنان ، عبدالرحمان ، ہاف بیک کیلئے شیر زمان ، عمران احمد ، شہزاد خان ،اکبر زمان ، محمد عابد، مہربان ، سجاد ، خالد عثمان ، محمد نعمان ، فارورڈ کیلئے زین العابدین ، مرتضی ، امجد علی ، ہارون ، فیضان ، محمد فرحان ، ثاقب ، زرین ، محمد سجاد علی ، اویس خان ، محمد عمرحسن ، کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔اس۔موقع پرصوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدراورہاکی لیگ کےارگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری ظاہرشاہ نےمیڈیاسےگقتگوکرتےہوئے کہاکہ ہمیشہ سے وماری کوشش رہی ہے کہ صوبے میں ہاکی کوفروغ۔ملے،کھلاڑیوں کوکھیلنے کےمواقع کی فراہمی کیلئےزیادہ سےزیادہ ٹورنامنٹ منعقدکرائے ہیں اور اب۔صوبائی سپورٹس ڈایریکٹذیٹ کی تعاون سے تاریخی ہاکی لیگ منعقدکرانےکاپروگرام تشکیل دیدیاہے اورانشاء اللہ اس30ستمبرسےاس کااغازہوجائیگا۔