قومی ٹیسٹ کرکٹر تابش خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اسپورٹس صحافی نے تابش خان کی شادی کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی۔
تابش خان نے اپنی شادی پر روایتی کوٹ پینٹ زیب تن کیا جبکہ دلہن نے گولڈن رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا۔ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین تابش خان کو زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ 36 سالہ تابش خان پاکستان کی تاریخ میں عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ گزشتہ چھ دہائیوں کے دوران ان سے عمر میں بڑے صرف ایک فاسٹ بولر نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔تابش خان نے 36 سال اور 146 دن کی عمر میں رواں برس ٹیسٹ کیپ حاصل کی۔
سال 2003 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کو یہاں تک پہنچنے میں 18 سال لگے جس کے دوران انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 598 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔