پہلی بین المدارس سپورٹس چیمپئین شپ 2022ضلع باجوڑ نے جیت لی

پشاور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیراہتما م پشاورمیںمنعقدہ تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی انٹر مدارس گیمز کی جنرل ٹرافی باجوڑکی جیت پراختتام پزیر ہوگئی ۔باجوڑ کے دینی مدارس کے بچوں نے توقعات سے بڑھ کرکارکردگی دکھاتے ہوئے کرکٹ،بیدمنٹن میں پہلی ،رسہ کشی،والی بال اوراتھلیٹکس کے شارٹ پٹ مقابلے میںدوسری پوزیشن حاصل کرکے جنرل ٹرافی جیتی شمالی وزیرستا ن نے دوسری خیبرنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔نتائج کے مطابق تلاوت مقابلے میںشمالی وزیرستان نے پہلی اورکرم نے دوسری،رسی کشی میںمہمند ایجنسی نے پہلی اورباجوڑنے

دوسری فٹ بال میں شمالی وزیرستان نے پہل اورکرم نے دوسری ،بیڈمنٹن مین باجوڑ نے پہلی ،خیبر نے دوسری ،والی بال جنوبی وزیرستان نے جیتاجبکہ باجوڑ دوئم رہی کرکٹ میں باجوڑفاتح اورخیبردوئم جبکہ شارت پٹ کامقابلہ سب ڈویژن لکی نے جیتاارباجوڑ اسی ایونٹ میں دوئم رہی۔مقابلوں کے اختتام پ پرکورکمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کے وعدے وہدایات پرکھلاڑیوں کے اعزاز میںپرتکلف عشایئے اورانعاما ت کی پروقارتقریب منعقد کی گئی

اس موقع پربریگیڈئرعاطف مشتاق مہماں خصوصی تھے جنہوںنے کورکمانڈ رپشاورکی جانب سے فاتح کھلاڑیوںکولیپ ٹاپ جبکہ رنز اپ کوٹیبلٹس کاانعام دیاگیا اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر سید عبداﷲ شاہ ،اسٹنٹ ڈائریکٹراعوان حسین ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فضل اکبر خلجی ، راحید گل ملاگوری ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوراﷲ وزیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سعید اختر سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں چارروزہ پہلی بین المدارس سپورٹس چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کیا

ان کے ہمراہ سیکرٹری سپورٹس طاہر اورکزئی ڈی جی سپورٹس خالد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈر پشاو ر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے دینی مدارس کے طلبہ کا کھیلوں میں حصہ لینا ہی اصل تبدیلی ہے مدارس کی تعلیم طلبہ کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، مدرسہ ایک متوازی تعلیمی نظام ہے جو لوگوں کو دین سے جوڑتا ہے، تعلیم کا مقصد نوجوانوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ سوچنا ہوگا کہ کیا مدارس کے طلبہ ڈاکٹر اور انجینئر بن سکتا ہے

اسی طرح ایک یونیورسٹی سے پڑھا ہوا نوجوان کسی مسجد کا خطیب بن سکے بدقسمتی سے آج مدرسے کا نام سنتے ہی لوگوں کے ذہن میں سوال پیدا ہوتے ہیں،ان دو نظام تعلیم کے درمیان روابط پیدا کرنا ضروری ہے ایسے کھیلوں کے مقابلے مدارس کے حوالے سے لوگوں کا ذہن بدل دیں گے۔

error: Content is protected !!