آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے آئر لینڈ کو 70 رنز سے شکست دےکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بدھ کے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبر نی نے ٹاس جیت کر سر ی لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
سری لنکانے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔سری لنکا کی جانب سے ہاسا رنگا ڈی سلوا نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ پاتھوم نیسنکا 61 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارک آڈیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔172 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں سری لنکا نے میچ 70 رنز سے اپنے نام کرتے ہوئے اگلے مرحلے سپر 12 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی بالبر نی 41 اور کرٹس کیمفر 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سری لنکا کے مہیش ٹھکشانا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرونارتنے اور لہیورا کمارا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بدھ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے۔