ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر)ڈی جی سپورٹس کپ ڈویژنل سکواش ٹورنامنٹ شاہ زیب طارق نے اپنے حریف ابراہیم کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیکر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا مہمان خصوصی سپیکر کے پی کے مشتاق احمد گنی تھے انکے ہمراہ صدر ضلعی سکواش ایسوسی ایشن و سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود سیکریتری ضلعی سکواش ایسوسی ایشن سید ابرار شاہ پروفیسر ناصر مھمود محمد سعید قریشی سردار وسیم احمد ملک عامر اشتیاق اھمد اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی فائنل میچ کے پہلے سیٹ میں ابراہیم نے شاہ زیب کوگیارہ نو سے ہرایا دوسے اور تیسرے چوتھے سیت میں ایک زبر دست مقابلے کے بعد گیارہ نو گیارہ آٹھ گیارہ نو سے شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کر لیا
اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورنامنٹ و صدر ضلعی سکواش ایسوسی ایشن طارق محمود نے ایونٹ رپورٹ پیش کی مہمان خصوصی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں کھیلوں کو فروغ دیا جا رہا ہے اور تحصیل لیول کے بعد اب یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان بنائے جارہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچ کر کھیلوں کی جانب راغب ہو رہے ہیں اور نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے اور اور ایبٹ آباد میں بھی جگہ کی فراہمی پر بوائز اور گرلز کے لئے سپورٹس جمنازیم تیار کئے جائین گے آخر میں مشتاق احمد غنی نے ٹرافیز اور کیش پرائز تقسیم کئے