ملتان /کراچی (اسپورٹس رپورٹر)بہاولپور ڈس ایبلڈنے دفاعی چیمپئن ملتان ڈس ایبلڈکو آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف ساتویں نیشنل ڈس ایبلٹی ٹی 20کرکٹ چیمپئن شپ میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ، نیشنل چیمپئن شپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بہاولپور ڈس ایبلڈنے ملتان ڈس ایبلڈ کو اپ سیٹ کرتے ہوئے اسے 27رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے آءوٹ کر دیا ۔ ملتان میں اتوار کو کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ملتان ڈس ایبلڈنے ٹاس جیت کر بہاولپور ڈس ایبلڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ بہاولپور ڈس ایبلڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصا ن پر149رنز بنائے
اس کی جانب سے محمد نعمان نے 56گیندوں پر8چوکوں کی مدد سے64رنز کی بہترین اننگ کھیلی جبکہ محمد عابد نے 42گیندوں پر56رنز اسکور کئے ۔ دونوں نے پہلی وکٹ پر126رنز کی شراکت بھی قائم کی ،ملتان ڈس ایبلڈ کی جانب سے عمیزالرحمان نے 27رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں ،جواب میں ملتان ڈس ایبلڈ کی ٹیم 19اوورز میں 122رنز پر ڈھیر ہو گئی ،اس کی جانب سے عبدالمنان نے 33گیندون پر45اور جہانزیب ٹوانہ نے 17رنز اسکور کئے
فاتح بہاولپور ڈس ایبلڈکی جانب سے محمد نعمان نے بیٹنگ کے بعد بالنگ میں بھی اپنا جادو دکھاتے ہوئے 17 رنز کے عوض چار وکٹیں لیں اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ آصف کھچی اور اسد الرحمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آءوٹ کیا ۔ محمد نعمان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ،انہوں نے مسلسل تین میچوں میں مسلسل تین مرتبہ مین آٖف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا ۔ چیمپئن شپ کا تیسرا مرحلہ منگل سے لاہور میں شروع ہوگا ۔