لاہورقلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے مینیجمنٹ جو محنت کر رہی ہے۔توقع ہے کہ اس سال ٹیم بھی بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ عاطف رانا پیر کے روز سمارٹ ڈاٹ کمپنی کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے سرسبز لان میں سمارٹ کرکٹ کام کے فاونشر محمد امین کے ہمراہ معائدہ کی تقریب کے موقعہ پر نیوزکانفرنس کررہےتھے۔
عاطف رانا کا بتانا تھا کہ لاہور قلندرز اب کھلاڑیوں کو آن لائن ڈیجیٹل ٹریننگ بھی دینے جا رہے ہیں۔اس کے لئے سمارٹ کرکٹ ڈاٹ کام کے ساتھ کنٹریکٹ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا اس ٹیکنالوجی کے بھی کوچنگ فراہم کر سکیں گے۔انھوں نے سوال کے جواب میں کہا پی ایس ایل ایونٹ میں تماشائیوں کی موجودگی میں کھلاڑیوں پرفارمنس سامنے آنے سے چھپا ٹیلنٹ سامنے آیا اور کھلاڑی پا کستان ٹیم میں شامل ہوئے
وزیر اعظم کے مشوروں سے لاہور قلندرز مستفید ہو گی اور اس بار مختلف ٹیم نظر آئے گی۔۔۔محمد امین نے بتایا سمارٹ کرکٹ کمپنی یو کے سے تعلق رکھتی ہے جو یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف کرا رہی ہے۔ سمارٹ کرکٹ کمپنی اس سے بیٹسمینوں کی غلطیاں درست کرنے میں مدد ملے گی۔یہ ٹیکنالوجی ابھی پی ایس ایل میں متعارف کرا رہے ہیں ایک ڈیوائس کسی کلب یا اکیڈمی کے سو بچے استعمال کر سکیں گے۔ابھی یہ ڈیوائس صرف بیٹسمینوں کے لئے ہے بعد میں باؤلرز کے لئے بھی جاری کریں گے۔ یہ ٹیکنالوجی آئی سی سی اور بنگلہ دیش اکیڈمی میں استعمال ہو رہی ہے۔ ۔