کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ٹیپ بال کرکٹ لیگ کا انعقاد آئیندہ ماہ کراچی میں ہورہا ہے جس میں ورلڈ کی نامور ٹیمیں شریک ہونگی 16 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں بھارت، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات ، عمان، سعودی عرب اور انگلینڈ شامل ہیں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جاوید علی نے بتایا کہ ٹیپ بال کا انٹرنیشنل میلہ پہلی مرتبہ سج رہا ہے جس کا انعقاد بیس جون کو کراچی کے تاریخی عید گاہ گراونڈ پر ہوگا لیگ کے میچز نائٹ میں کھیلے جائیں گے جس کیلئے مختلف ممالک کی ٹیموں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارت سمیت اکثر ٹیموں نے پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے، بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے میں کوئی اعتراض نہیں ان کے ویزا کا حصول ممکن ہوگیا تو انڈین ٹیپ بال کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد یقینی ہے، یو ایس ٹیپ بال ایسوسی ایشن کے صدر نوید عیسی اور وائس پریزیڈنٹ عامر صدیقی نے لیگ کھیلنے کی حامی بھر لی ہے عامر صدیقی کے مطابق کراچی میں ہونے والی ٹیپ بال کرکٹ لیگ میں شرکت کے خواہشمند ہیں، پاکستان میں کرکٹ کھیل کر امریکن کرکٹرز کو فائدہ ہوگا جاوید علی نے کہا کہ اسی طرح آسٹریلیا، انگلینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ لیگ کھیلنا چاہتی ہیں جن سے معملات کو حتمی شکل دی جارہی انھوں نے کہا کہ اگر ان تمام ممالک کی شمولیت یقینی بن جاتی ہے تو یہ اپنی نوعیت کی تاریخی انٹرنیشنل ٹپ بال کرکٹ لیگ ہوگی، جس میں فاتح ٹیم کی پرائز منی پچاس لاکھ روپے رکھی گئی ہے رنر اپ کو تیس لاکھ روپے دیئے جائیں گے فاتح ٹیم امریکہ میں ہونے والے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی حقدار ہوگی جاوید علی نے کہا کہ میچز عید گاہ کرکٹ گراونڈ ناظم آباد میں ہونگے جہاں پر چالیس سال سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی جارہی ہے یہیں سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پروان چڑھی تھی اب یہیں سے ٹیپ بال کرکٹ بھی فروغ پائے گی، جاوید علی نے کہا کہ وہ اس سے پہلے بھی کئی ٹیپ بال ٹورنامنٹس کرواچکے ہیں سن 2012 میں ٹیپ بال کا میگا ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا تھا جیسے جیو سپر پر نے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا تھا انٹرنیشنل ٹیپ بال لیگ کو بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔