ایشیاکپ میں جاپان کے خلاف پاکستان کی شکست کی بنیادی وجہ بننے والی ٹیم کی غلطی کی انکوائری کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم کے ہاکی ایشیا کپ 2022 میں جاپان کے
خلاف میچ میں گرین شرٹس 12 کھلاڑی لے کر میدان میں اتر پڑی۔
اسی دوران جب قومی ٹیم کو اہم اور قیمتی گول ملا تو وہ پچ پر پاکستان کے 12 کھلاڑی موجود ہونے کی وجہ سے ضائع ہوگیا۔ تاہم اب اس میچ میں ایک زائد کھلاڑی کھلانے کے معاملے پر انکوائری کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ہاکی فیڈریشن نے اولمپئن کلیم اللّٰہ کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔