گوجرانوالا میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی موٹر سائیکل ان کے گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔طلحہ طالب نے تھانہ سبزی منڈی گوجرنوالا میں درخواست جمع کرا دی۔
Aj taqreeban 11 bjy mery ghar k drwazay k agay sy meri bike chori hui. Mn taqreeban 10.30pm py bike khari kr k andr gya Or taqreeban 11.24pm jb bhr aya tu bike nhi thi. Cctv camera jb dekhy tu na-maloom afraad bike ly kr ja raha tha. @CPOGujranwala @OfficialDGISPR pic.twitter.com/dyN1AdorrS
— Talha Talib (@_talha_talib) June 4, 2022
انہوں نے کہا کہ ابھی تک مجھے فراڈ کی رقم واپس نہیں ملی، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں اور اب یہ واقعہ پیش آ گیا۔طلحہ طالب نے پولیس سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی درخواست بھی کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال طلحہ طالب کے ساتھ فراڈ ہوا تھا، ان سے کار گفٹ کے بہانے 3 لاکھ 25 ہزار روپے لیے گئے تھے۔اس حوالے سے طلحہ طالب کے والد نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت بھی کی تھی۔