پشاور(سپورٹس رپورٹر )پشاورمیں بیڈمنٹن کےفروغ اورنئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے بیڈمنٹن کے سابق کھلاڑیوں کابڑاقدم اٹھاتے ہوئے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دسویں ابراہیم میموریل بیڈمنٹن چمپیئن شپ کااغازکیا۔کوہاٹروڈ پرواقع اڈیٹ کالونی کےانڈورہال میں کھیلی جانیوالی اس چمپئن شپ کےافتتاحی تقریب کےمہمان خصوصی محکمہ کھیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکراللہ تھےجنہوں نےشارٹ لگاکرباقاعدہ چمپئن کاافتتاح کیااورٹیموں کے کھلاڑیوں سےان کاتعارف کرایاگیا۔
اس موقع پر بیڈمنٹن کے سابق نیشنل کھلاڑی محمداکمل،ریاض خان،فخراسد اورامجد تسنیم بھی موجودتھے۔چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پرسینئرزکےمابین ڈبلزمیچ کھیلاگیا۔جس میں فیصل اورسلیمان نےمحمدعمراورحبیب اللہ کوشکست دیدی۔جبکہ جونییرکٹیگری میں معیداورارسلان نےعمیراوراعجازکوتین ایک سے شکست دی۔چمپئن شپ میں سینئرزاورجونیئرزکھلاڑیوں کےمابین سنگلزاورڈبلزکےمقابلے ہونگے۔
افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئےذاکراللہ نے کہاکہ گزشتہ ادوارکی طرح اجکے دورمیں بھی بیڈمنٹن کھلاڑیوں نےاپنے شاندارپرفارمنس کامظاہرہ کرتے ہوئےنیشنل اورانٹرنیشنل میدان میں اپنالوہامنوایاہےاورامیدہے کہ مستقبل میں بھی یہی کارکردگی دکھاییں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکراللہ نے کہاکہ اڈیٹ کالونی کے انڈورہال کسی وقت بیڈمنٹن کھلاڑیوں کامرکزہواکرتاتھا۔
جہاں پرہروقت کسی نہ کسی ٹورنامنٹ کےمناسبت سےمقابلے ہواکرتےتھےاوریہی وجہ ہے کہ تب بڑی تعدادمیں باصلاحیت کھلاڑی سامنے ائے ہیں۔تقریب سےمحمداکمل اورریاض خان سمیت دوسرےمقررین نے بھی خطاب کیا۔