پاکستان میں کوہ پیمائی کا سیزن شروع ہو گیا

موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں کوہ پیمائی کا سیزن شروع ہو گیا ہے اور کے ٹو سمیت دیگر پاکستانی چوٹیاں اور  پہاڑ سر کرنے کے لیے 1400 کوہ پیماء اور ٹریکرز  پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

 

پاکستان میں 8 ہزار میٹر سے بلند 5 چوٹیوں اور دیگر پہاڑوں کو سر کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 1400 کوہ پیماء اور ٹریکرز گلگت بلتستان پہنچ چکے ہیں۔

 

پاکستانی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ سمیت مشہور نیپالی کوہ پیماء منگما شیرپو، انڈورا کی اسٹیفی ٹروگیٹ، بنگلا دیش کی واصفیہ نظرین، ایران کی افسانہ حسان فریدی، سعودی عرب کی نیلی عطار سمیت 370 کوہ پیماؤں نے اپنی نظریں کے ٹو سر کرنے پر جمائی ہوئی ہیں۔

تعارف: newseditor