سری لنکا اور پاکستان کے درمیان گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک سری لنکا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لئے ہیں اور اس نے پاکستان پر مجموعی طور پر 333 رنز کی برتری حاصل کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے جس وقت تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو دنیش چندی مل 86 اور پراباتھ جے سوریا چار رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں اوشادا فرنینڈو 64، کوشل مینڈس 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر محمد نواز رہے جنہوں نے پانچ سری لنکن بیٹرز کو پویلین کا راستہ دکھایا، یاسر شاہ نے تین جبکہ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔