قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ میری اپنی کلاس ہے لہذا میرا موازنا کسی سے نہ کیا جائے۔کرکٹ بورڈ، ہیڈ کوچ مصباح الحق، بولنگ کوچ وقار یونس کے رویے پر ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میرا دوسروں سے کوئی موازنا ہے کیونکہ میری ایک اپنی کلاس ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ میں واحد بولر تھا جو ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد بھی ڈیڑھ سال تک آئی سی سی کی رینکنگ میں موجود رہا۔محمد عامر نے کہا کہ میرے پاس جو ہنر ہے وہ میری ذہنیت کے ساتھ کسی سے بھی موازنہ نہیں کرتا میری اپنی کلاس ہے لہذا میرا کسی سے موازنہ نہ کریں۔واضح رہے کہ 2020 میں عامر نے اس وقت کے ہیڈ کوچ مصباح اور بولنگ کوچ وقار یونس کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا حوالہ دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔فاسٹ بولر نے نے 26 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں وہ کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہیں۔