پشاور( سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان سپیشل سپورٹس فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے میلہ لوٹ لیا ، گلگت بلتستان میںفیسٹیول میں، ایس ایل ایف خیبرپختونخواہ کے دستے نے تین کھیلوں میں حصہ لیا اور تینوں مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جس میں وہیل چئیر کرکٹ، وہیل چئیر ریس اور خواتین کے واحد گیم بوشے میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی
وہیل چئیر ریس میں چارسدہ کے مثل خان نے 100 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن لی، خواتین باھم معزوری کی طرف سے ضلع خیبر کی سکینہ افرید اور ایبٹ آباد کی زینب نور نے گلگت بلتستان اور پنجاب کی ٹیموں کو شکست دے کر ٹیم گیم میں پہلی پوزیشن حاصل کی، اور فیسٹیول کے میگا ایونٹ میں ایس ایل ایف خیبرپختونخواہ کی وہیل چئیر کرکٹ ٹیم نے پنجاب ،گلگت اور پھر فائنل میں سندھ کی ٹیم کو شکست دے کر میلہ لوٹ لیا، اختتامی تقریب میں، وزیر بلدیات، وزیر سماجی بہبود، ڈی سی سکردو، وزیر اعلی کے معاون خصوصی اور گلگت بلتستان کے چیف سیکٹری نے شرکت کی اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی
اس موقع پر پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ بھی اور خیبرپختونخواہ کی ٹیم کے مینجر اور کوچ زوار نوربھی موجود تھے جن کی خصوصی درخواست پر چیف سیکٹری نے سکردو میں اسی سال افراد باھم معزوری کے لییاسی میونسپل گروانڈ میں گراس لگانیاور متعلقہ سہولیات کی فراہمی کی منظوری بھی دی۔