خیبرپختونخواٹیگ بال ایسوسی ایشن کےزیراہتمام قیوم سٹیڈیم میں خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ٹیگ بال اکیڈمی کااغازہوگیا۔افتتاحی تقریب کےمہمان خصوصی ڈائریکٹرسپورٹس اپریشن عزیزاللہ تھے۔اس موقع پرپاکستان ٹیگ بال فیڈریشن کےنائب صدروصوبائی ٹیگ بال ایسوسی ایشن کےسیکرٹری میاں وجاہت علی،ٹیبل ٹینس کی انٹرنیشنل کھلاڑی اقراء رحمن،کوچزمیاں ابصارعلی اورجلال الدین بھی موجودتھے۔اس اکیڈمی میں پہلےمرحلےمیں بارہ خواتین ٹریننگ حاصل کریں گی
جبکہ اہستہ اہستہ کھلاڑیوں کی تعدادمیں اضافہ کیاجائیگا۔افتتاح کےموقع پرکھلاڑیوں سارہ اورعاصمہ کےمابین نمائشی میچ کھیلاگیا۔ تقریب میں سیکرٹری وجاہت علی نے خیبربختونخوامیں ٹیگ بال کےفروغ کیلئےہونیوالےاقدامات پرروشنی ڈالی اورکہاکہ اس اکیڈمی میں زیرتربیت کھلاڑیوں کوٹریننگ دیکرنیشنل ٹیگ بال چمپئن شپ کیلئے تیارکرینگے۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےڈائریکٹرسپورٹس عزیزاللہ نےکہاکہ ٹیگ بال نیاکھیل ہےلیکن صوبائی سیکرٹری میاں وجاہت علی اورکوچ جلال الدین کی کاوشوں سےٹیگ بال کوکافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔اورانشاء اللہ اس اکیڈمی کےقیام سےباصلاحیت کھلاڑی سامنے أئیں گی۔انہوں نےسپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبرپختونخواکی جانب سےٹیگ بال اکیڈمی کومکمل سپورٹ کرنےکااعلان کیا۔