بھارت نے برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ جیت لی۔

 

بھارت نے برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ جیت لی۔

لاہور میں ہونے والے ایونٹ میں بھارت نے چیمپئن شپ کی اوپن اور ویمن کیٹیگریز میں بھی کامیابی حاصل کی۔

بھارت نے دونوں کیٹیگریز کے فائنلز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو شکست دی۔

بھارت نے گزشتہ روز سینئر اور مکسڈ کیٹیگری میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

 

لاہور کے نجی ہوٹل میں پانچ مئی سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں چھ ممالک نے حصہ لیا، آخری دو دن بھارتی ٹیم چھائی رہی،

اور اوپن و ویمن کٹیگریز میں کامیابی حاصل کرکے برتری ثابت کی۔

بھارت نے دونوں کٹیگریز کے فائنلز میں یو اے ای کو ہرایا،

ایک روز پہلے بھارت سنئیر اور مکسڈ کٹیگریز میں بھی فاتح رہا۔

 

چاروں کٹیگریز کی فائنلسٹ بھارت، پاکستان اور یو اے ای نے ورلڈ برج چیمپئین شپ کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا، ورلڈ برج چیمپئین شپ اگست میں مراکو میں ہو گی، بھارتی ٹیم نے پاکستان کی شاندار میزبانی اور انتظامات کو سراہا۔

 

error: Content is protected !!