وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم سے بحرین میں گزشتہ روز ملاقات کی۔ ملاقات کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری نے بتایا کہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم سے ملاقات بہت اچھی رہی اور ملاقات میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن نہ کروانے کا معاملہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال فیڈریشن کے الیکشن جلد ہونے چاہئیے اور نارملائزئشن کمیٹی اب تک الیکشن کا انعقاد نہیں کروا سکی، انہوں نے کہا کہ فٹبال کی ترقی کیلئے ملکر آگے بڑھنا چاہتے ہیں اورفیفا اور اے ایف سی مسئلے کا جلد حل نکالے، وفاقی وزیر نے بتایا کہ اے ایف سی صدر نے پاکستان فٹبال فیڈریشن سے متعلق تحفظات کو دور کرنے کی یقین دھانی کروائی ہے اورکئی ماہ گزرنے کے باوجود نارملائزئشن کمیٹی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن کا شیڈول جاری نہ کر سکی ہے