شاہنواز دھانی کی آسڑیلیا میں کارلوس بریتھ ویٹ سے ملاقات

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی آسڑیلیا میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کارلوس بریتھ ویٹ سے ملاقات ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شاہنواز دھانی نے کارلوس بریتھ ویٹ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آسٹریلیا میں آپ سے اور میری بھانجی سے ملنا اب تک کا سب سے خوشگوار لمحہ تھا۔

 

کارلوس بریتھ ویٹ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شاہنواز دھانی سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھائی، آپ سے مل کر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔واضح رہے کہ کارلوس بریتھ ویٹ اور شاہنواز دھانی نے پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے لیے میچز کھیلے ہیں اور ان کی دوستی وہی پر ہوئی ہے۔شاہنواز دھانی بطور ریزرو کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں موجود ہیں۔

error: Content is protected !!