انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم خطرناک ہے، دونوں ٹیموں نے آپس میں کافی کرکٹ کھیلی ہے، امید ہے اچھا فائنل ہوگا۔جوز بٹلر نے پری میچ کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل کے لئے پر جوش ہیں، امید ہے اچھی پرفارمنس دیں گے، جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کریں گے۔انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، فائنل میچ کا پریشر ہوتا ہے، کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے، فائنل میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔