دو سال کے وقفے کے بعد ایک دفعہ پھر پیراپلیجک سنٹر پشاور میں رنگا رنگ سپورٹس ویک کا افتتاح کیا گیا، جس میں نہ صرف ادارے کے ملازمین اور طلبہ طالبات بلکہ زیر تربیت افراد باہم معذوری ور اُنکے تیمارداروں کو بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔پیراپلیجک سنٹر پشاور کے سپورٹس ویک کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں ادارے کے سویپرز سے لیکر ڈاکٹرز تک، اساتذہ سے لیکر طلبہ وطالبات تک اور مریضوں سے لیکر اُنکے رشتہ داروں تک سب کو شرکت کی کھلی دعوت دی جاتی ہے۔اور اس بات کو بھرپور اہتمام کیاجاتاہے کہ حصہ لینے والے سب لوگ ان گیمز سے مزے لیں۔ اور تازہ دم ہوکر مریضوں کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں۔
اس سپورٹس ویک کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ ادارے کے اندر زیر علاج سپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ 7 سالہ بچے محمد عبداللہ نے رین کاٹ کر گیمز کا افتتاح کیا۔ اور ادارے میں موجود مہمان ایس پی آپریشن مردان، جناب صلاح الدین کنڈی اور ادارے کے سربراہ ڈاکٹر سید محمد الیاس کے درمیان ڈاٹ گیم کے ایک مقابلے سے سپورٹس ویک کا آغاز کردیاگیا۔افتتاحی تقریب کے بعد رسہ کشی اور وھیل چیئرریس کے بھرپور مقابلے ہوئے۔ جس میں ادارے کے ملازمین اور مریضوں کے تیمارداروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اور خوب مزے لیے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ، ڈاکٹر سید محمد الیاس نے انسانی صحت پر ورزش اور سپورٹس کے مثبت جسمانی اور نفسیاتی اثرات کا ذکر کیا۔اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین، طلبہ و طالبات مریضوں اور اُنکے تمارداروں کو ان گیمز میں بھر پور شرکت اور ان سے مزے لینے کی حوصلہ افزائ کی۔