پاکستان ویمن ٹیم کے بیٹنگ کوچ توفیق عمر نے ٹیم کی شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹنر شپ کا نہ ہونا اس کارکردگی کی سب سے بڑی وجہ سامنے آ رہی ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں توفیق عمر نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز سے بولروں کو زیادہ مدد مل رہی ہے، پچز میں بائونس ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی یہاں کھیلنے کے لیے پاکستان سے آتے ہیں تو کنڈیشنز کا عادی ہونے میں وقت لگتا ہے۔ توفیق عمر کا کہنا ہے کہ آنے والے میچز میں ہماری بیٹرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ اچھا ٹوٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ندا ڈار اچھا کھیل رہی ہیں، ہمارے لیے پازیٹویہ ہے کہ سینئر کھلاڑی فارم میں ہیں۔قومی ویمن ٹیم کے بیٹنگ کوچ توفیق عمر نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ آنے والے میچز میں ہم بہتر کرکٹ کھیلیں گے۔