جمائیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے تیز رفتار ترین انسان کا خطاب پانے والے یوسین بولٹ کے اکاونٹ سے 12 ملین ڈالرز چوری ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کنگسٹن میں قائم ایک سرمایہ کاری فرم کے اکاونٹ سے یوسین بولٹ کے 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز چوری ہو گئے ہیں۔یوسین بولٹ کے وکیل کا کہنا ہے کہ یوسین بولٹ کے ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرزکسی نے نکال لیے ہیں اب ان کے اکاونٹ میں 12 ہزار ڈالرز باقی ہیں۔وکیل نے کہاکہ یوسین بولٹ کے اکاونٹ میں موجود ڈالرز ان کی ریٹائرمنٹ اور زندگی بھر کی جمع پونجی تھی۔انہوں نے مزید کہاکہ عالمی شہرت یافتہ اتھیلیٹ کے اکاونٹ سے پیسے چوری ہونا کسی کے لیے بھی پریشان کن خبر ہے
انہوں نے یہ اکاونٹ اپنی نجی پنشن کے لیے بنایا تھا۔یوسین بولٹ کا یہ بھی کہنا ہیکہ اگر کمپنی نے پیسے واپس نہیں کیے تو ہم اس معاملے کے خلاف عدالت جائیں گے۔واضح رہے کہ یوسین بولٹ 2017 میں ریٹائر ہوگئے تھے تاہم بولٹ اپنے دور میں 8 دفعہ اولمپک گولڈ میڈل چمپیئن رہے اور تقریبا انیس گنیز ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔