چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ہارون رشید کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ہارون رشید کو چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے، ابھی چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے، آہستہ آہستہ باقی ممبرز لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہارون رشید نے میرے ساتھ بہت کام کیا ہے، اس حوالے سے بہت خبریں آ رہی تھیں اس لیے اس کو کلیئر کر دیا ہے، ہارون رشید نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کاچیف سلیکٹر بنایا گیا تھا۔
نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی کو اپنی مصروفیات کی وجہ سے وضاحت درکار تھی، اُنہیں بتایا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اُن کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چیئرمین نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی سے ویڈیو لنک پر مشاورت ہوگی، مصروفیات سے فراغت پر وہ میٹنگ میں آئیں گے۔