اچھی ٹیموں کیساتھ کھیلے بغیر افغان کرکٹرز کے کھیل میں نکھار نہیں آئیگا، راشد خان

افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر راشد خان کا کہنا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ افغانستان کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیموں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلے، ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے راشد خان کا کہنا تھا کہ جب تک اچھی لیول کی کرکٹ نہیں کھیلی جائے گی افغان کرکٹرز کے کھیل میں نکھار نہیں آئے گا، 23 سالہ راشد خان افغانستان کو ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد سے اب تک کھیلے گئے چھ ٹیسٹ میچوں میں سے پانچ میں قومی ٹیم کا حصہ رہے ہیں، گزشتہ سال نومبر میں ہوبارٹ میں افغانستان کی ٹیم کا ایک ٹیسٹ میچ آسڑیلیا کیخلاف شیڈول تھا مگر طالبان کی جانب سے حکومت سنبھالنے کے بعد ویمنز کرکٹ کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی نہ آنے کی وجہ سے یہ ٹیسٹ میچ منسوخ کردیا گیا تھا، اس حوالے سے راشد خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا موقع تھا کہ میں اپنی صلاحیتوں کو سٹیو سمتھ اور مارنوس لبوشین جیسے کرکٹرز کیخلاف چیک کرتا مجھے اس ٹیسٹ کے منسوخ ہونے کا بہت دکھ ہے۔

error: Content is protected !!