نیشنل گیمز کوئٹہ کیلئے ہاکی کے ٹرائلز کل چھبیس اپریل کو پشاور میں ہونگے
کھلاڑی گیارہ بجے رجسٹریشن کے بعد ٹرائلز دینگے، پانچ رکنی کمیٹی ٹرائلز کی نگرانی کریگی
پشاور… نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخواہ کی ٹیم کی سلیکن کل بروز بدھ چھبیس اپریل کو پشاو ر میں ہوگی،
اوپن ٹرائلز میں صوبے بھر کے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے ان ٹرائلزمیں خیبر پختونخواہ کی ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا جو مئی کے مہینے میں کوئٹہ میں ہونیوالے نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواہ کی نمائندگی کرینگی
اوپن ٹرائلز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو گیارہ بجے رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں جبکہ بارہ بجے دوپہر لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ٹرائلز ہونگے خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن کے
صدر سید ظاہر شاہ کے مطابق تمام صوبے کے رجسٹرڈ کھلاڑی اس میں حصہ لینگے اور ہماری کوشش ہوگی کہ نیشنل گیمز کیلئے ٹیلنٹڈ اور میچور کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کریں ان کے مطابق ہماری کوشش
ہوگی کہ پاکستان ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے کھلاڑی ہماری پہلی ترجیح ہوگی جنہیں ہم ٹرائلز میں موقع دیں گے اسی طرح پاکستان ہاکی کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی ہماری دوسری ترجیح ہوگی
جبکہ تیسری ترجیح نیشنل جونیئر یا جونیئر ہاکی کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی سمیت صوبے کی طرف سے کھیلنے والے قومی مقابلوں میں بہترین پرفارمنس کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا.ٹیم
کی سلیکشن کیلئے انٹرنیشنل کھلاڑی یاسر اسلام، ضیاء الرحمان بنوری اور وقاص سمیت ہاکی ایسوسی ایشن کے ہدایت اللہ آفریدی اور سید ظاہر شاہ شامل ہونگے.