اولمپک ڈے بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا افتتاح طلحہ بٹ نے کیا
اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی کے زیرِ اہتمام کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔
ان ہی میں سے کھلاڑی اپنے ٹیلنٹ سے پاکستان کا نام فخر سے بلند کرینگے- طلحٰہ احمد بٹ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اولمپک ڈے بیڈمنٹن چیمپئنشپ 2023 اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی کے زیرِ اہتمام کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تلاوت، نعت اور قومی ترانے کے بعد افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹیو آفیسر اویس آٹو موبائلز طلحٰہ احمد بٹ نے شٹل کو شارٹ لگا کر پروگرام کا افتتاح کیا،
ایونٹ میں جوش و ولولے سے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کوتیار کرنا ہی اصل محنت ہے ایک وقت آئیگا ان ہی میں سے کھلاڑی اپنے ٹیلنٹ سے پاکستان کا نام فخر سے بلند کرینگے،
اس موقع پر موجود سعید عالم، شہزاد قاضی، کاشف احمد فاروقی، نبیل انصاری، مدثراقبال،علی حسین، سندس ریحان، رمیساء ناز، فاطمہ عارف نے آفیشلز کے فرائض انجام دیئے، گرلز میں جونیئر، مڈلر اور سینیئر جبکہ بوائزمیں جونیئراور اور سینیئر کیٹیگری کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے
افتتاحی روز جونئیر کیٹیگری اے میں آیت توصیف اور سمبل شمشیراور جونئیر کٹیگری بی میں سنیہم عمران اور حسنہ حسان نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،
مڈلر کیٹیگری میں مریم ایوب اور حمیرا نے اپنے میچز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی، سینیٔر کٹیگری میں رمیساء ناز نے سمیرا جبکہ شفق جاوید نے فاطمہ عارف کو زیر کرکے فائنل کی دوڑ میں شامل ہوئی۔
بوائز جونیئر میں معاذ نے کیان کو فائنل میں 1-2 شے شکست دی۔ بوائز سینیئر کیٹیگری میں ریحان اکرم، نبیل انصاری، مدثر اقبال اور واصف نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔