جنوبی افریقہ کےخلاف ویمنز سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
سلیمہ امتیاز اور عافیہ امین ریزرو امپائرز میں شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز پر مشتمل میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا ہے۔
چھ محدود اوورز کے میچوں کی یہ سیریز یکم سے 14 ستمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔
محمد جاوید ملک اور علی نقوی اس سیریز میں میچ ریفریز ہونگے یہ دونوں اسوقت آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف میچ آفیشلز کے علاوہ پی سی بی کے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کا حصہ ہیں۔
عافیہ امین اور سلیمہ امتیاز کو پہلی بار کسی دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز میں ریزرو امپائرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔یہ دونوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ویمنز پینل آف امپائرز میں شامل ہیں۔
سلیمہ امتیاز نے حال ہی میں راولپنڈی میں منعقدہ نمائشی میچوں میں ذمہ داری نبھائی ہے۔ عافیہ اور سلیمہ دونوں ہانگ کانگ میں منعقدہ اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کا حصہ تھیں۔
جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز یکم سے 4 ستمبر کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد 8 سے 14 ستمبر تک اسی اسٹیڈیم میں تین ون ڈے انٹرنیشنل ہونگے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔
تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جو اس سے قبل پانچ ستمبر کو ہونا تھا اب چار ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
فیصل آفریدی۔ راشد ریاض اور طارق رشید سیریز میں امپائرنگ کریں گے۔ راشد ریاض اور فیصل آفریدی آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل کے لیے پی سی ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں جبکہ طارق رشید پی سی بی کے ایلیٹ امپائرز پینل میں شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی میچز شام ساڑھے سات بجے شروع ہونگے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہونگے۔
میچ آفیشلز یہ ہیں۔
یکم ستمبر ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ فیصل آفریدی اور راشد ریاض ( آن فیلڈ امپائرز) طارق رشید ( تھرڈ امپائر ) عافیہ امین ( ریزرو امپائر) ۔ محمد جاوید ملک ( میچ ریفری ) ۔
3 ستمبر ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل ۔ راشد ریاض اور طارق رشید ( آن فیلڈ امپائرز ) فیصل آفریدی ( تھرڈ امپائر) عافیہ امین ( ریزرو امپائر) ۔ محمد جاوید ملک ( میچ ریفری) ۔
4 ستمبر ۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ فیصل آفریدی اور طارق رشید ( آن فیلڈ امپائرز) راشد ریاض ( تھرڈ امپائر) عافیہ امین ( ریزرو امپائر) محمد جاوید ملک ( میچ ریفری) ۔
8 ستمبر۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ فیصل آفریدی اور راشد ریاض ( آن فیلڈ امپائرز) طارق رشید ( تھرڈ امپائر ) سلیمہ امتیاز ( ریزرو امپائر ) علی نقوی ( میچ ریفری) ۔
11 ستمبر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ۔راشد ریاض اور طارق رشید ( آن فیلڈ امپائرز ) فیصل آفریدی ( تھرڈ امپائر ) سلیمہ امتیاز ( ریزرو امپائر) ۔ علی نقوی ( میچ ریفری)۔
14 ستمبر۔ تیسرا ون ڈے انٹرنیشل ۔ فیصل آفریدی اور طارق رشید ( آن فیلڈ امپائرز ) راشد ریاض ( تھرڈ امپائر) سلیمہ امتیاز ( ریزرو امپائر) علی نقوی ( میچ ریفری)۔