ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ مقابلوں میں پاکستان نے اپنے آخری راؤنڈ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فتح حاصل کی۔
انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں پاکستان کو 104 رنز کا ہدف دیا، انگلینڈ کے ایل جے سگ نے 25، ڈین نے 13 رنز بنائے جبکہ انگلش ٹیم کو اننگز کے ٹوٹل اسکور میں 32 رنز اضافی رنز کی صورت میں ملے جو کہ کسی بھی بیٹرکے انفرادی اسکور سے زیادہ اسکور تھا۔
میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے شاہزیب حیدر نے 4 اور محمد شاہزیب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ کا 104 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے 10 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے کپتان نثار علی نے 35 اور مطیع اللہ نے 22 رنز بنائے۔