ہاکی ایسوسی ایشن کے سید ظاہر شاہ کا افواہوں پررد عمل
مسرت اللہ جان
خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں افواہوںپر رد عمل کا اظہار کیا ہے جمعہ کے روز پی ایچ ایف کے صدرکی جانب سے جاری کیے گئے احکامات میں پر سید ظاہر شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے صدر کے علاوہ تمام کابینہ کو معطل کیا ہے اور نئے کابینہ کے ممبران کا انتخاب اعتماد کا ووٹ لینے سے مشروط ہیں.
اپنے بیان میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساق ایسوسی ایٹ سیکرٹری جو اس وقت خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں اور پی ایس بی کی جانب سے معطل کئے جانے کے بعد انہیں بھی ایسوسی ایٹ سیکرٹری کے عہدے پر معطلی کا سامنا ہے کا کہنا ہے کہ صرف کانگریس کے وہ اراکین جو 19 اگست 2022 کوکراچی کے اجلاس میں موجود تھے، شرکت کرنے کے اہل ہوں گے۔
سید ظاہر شاہ نے مزید بتایا کہ کانگریس 31 اگست کو 12:30 بجے مقرر ہے۔ اس اجتماع کے دوران کابینہ کے تمام ارکان کانگریس کے شرکاءسے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔اگر کوئی رکن اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے آگے نہیں بڑھتا ہے تو ایک متبادل نمائندہ مقرر کیا جائے گا۔
صدر ظاہر شاہ نے زور دے کر کہا کہ کانگریس ایسے افراد پر مشتمل ہو گی جو یا تو 19 اگست 2022 کی میٹنگ کا حصہ تھے ۔ اس معاملے میں اختلاف رائے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 17/2 کے مطابق صدر کے علاوہ تمام اراکین اعتماد کے ووٹ میں حصہ لینے کے پابند ہیں۔ظاہر شاہ نے ہاکی کے شائقین اور آفیشلز دونوں کے لیے اس معاملے کو واضح کرنے کے اپنے عزم کااعادہ کیا