پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام تین روزہ کراٹے ایکریڈیٹ کورس مکمل ہوگیا
سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے ٹیبل ٹینس ایرینا ہال میں ہونیوالے تین روزہ کراٹے ایکریڈیٹ کورس اختتام پذیر ہوگئی ، اس کورس میں صوبہ بھر سے 52 کے قریب مرد و خواتین کوچز نے حصہ لیا ،
اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر یوتھ عرفان خان مہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر ، صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر محمد خورشید و کراٹے ایسوسی ایشن کے کوارڈینیٹر شاہ فیصل بھی اس موقع پر موجود تھے.
کورس ڈائریکٹر خالد خان ، اعجاز احمد خان سمیت نیوٹریشن و فزیوتھراپسٹ نے تین روزہ کراٹے کیمپ میں کوچز کو ایڈوانس لیول کی تکنیک سے آگاہ کیا. جس کے بعد انکا امتحان لیا گیا
اختتامی تقریب کے موقع پر پاکستان کراٹے فیڈریشن کے محمد جہانگیر خان نے زون وائز کرائے جانیوالے پشاور میں ہونیوالے اس کراٹے کیمپ میں بہترین ڈسپلن کر کوارڈینیٹر شاہ فیصل کو خراج تحسین پیش کیا .
بعد ازاں مہمان خصوصی نے اپنی مختصر تقریر میں کراٹے ایسوسی ایشن کو مستقبل میں اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی
اور کہا کہ مستقبل میں اگر کراٹے کو کسی قسم کے تعاون کی ضرورت پڑی تو ان کا ادارہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اسی طرح تعاون کرتا رہے گا. بعد ازاں شرکاءکورس میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے.