سجاس کے ممبر اسحاق بلوچ اور محسن رضا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے 4 اکتوبر کو سعودی عرب روانہ ہونگے
سجاس کا اپنے ممبران کو ایئر ٹکٹ، رہائش اور ویزا سمیت مکمل پیکچ کے ساتھ عمرے کے لئے بھیجنا قابل ستائش کام ہے، نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ
نگراں صوبائی وزیر نے دونوں ممبران کو عمرہ پیکچ کے دستاویزات سپرد کئے،
سال ہا سال کی طرح رواں سال بھی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ(سجاس) کے دو ممبر اسحاق بلوچ اور محسن رضا عمرے کی سعادت حاصل کریں گے،
سجاس کے پیٹرن اور نگراں وزیر کھیل و امور نوجوانان، ثقافت اور ایچ آر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے اپنے دفتر میں میں منعقدہ ایک پروقار اور سادہ تقریب میں دونوں ممبران کو عمرہ پیکچ کے دستاویزات دیئے،
تقریب میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (PSWF) کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم، سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، فنانس سیکرٹری شاہد انصاری، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سینئر جرنلسٹ زبیر نذیر خان، ذیشان حسین اور ارشد وہاب موجود تھے،
اس موقع پر نگراں وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ ہر سال اپنے ممبران کو ایئر ٹکٹ، رہائش اور ویزا سمیت مکمل پیکج کے ساتھ عمرے کی سعادت کے لئے بھیجنا سجاس کا قابل ستائش کام ہے،
یہ وہ نیکی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، اللہ پاک سجاس کی کاوش، ممبران کے عمرے اور نیک کام میں سجاس کے ساتھ تعاون کرنے والوں کی نیکی قبول فرمائے (آمین)،
واضح رہے کہ دونوں ممبران کا انتخاب ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ افطار پارٹی کے موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی کیا گیا تھا۔ دونوں ممبران عمرے کی سعادت کے لئے 4 اکتوبر کو سعودی عرب روانہ ہونگے،