انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایدیشن میں کل2 میچ کھیلے جائیں گے۔
میگا ایونٹ میں ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا پہلا میچ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا جو صبح دس بجے شروع ہوگا۔
دوسرے میچ میں جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ٹیمیں ارون جیٹلی سٹیڈیم، دہلی کے مقام میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔