ورلڈ کپ ; آسٹریلیا اور نیدرلینڈ کی سنسنی خیز اندازمیں کامیابیاں, نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کو شکست
….. اصغر علی مبارک..
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور نیدرلینڈ نے سنسنی خیز اندازاپنےاپنے میچز جیت لیے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کو شکست ہوگئی ,تفیصلات کےمطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 27 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی اور سیمی فائنل میں پہنچنےکی امیدوں کو روشن کرلیا جبکہ نیدرلینڈ نے28 ویں میچ میں بنگلہ دیش کو 87 رنزسےشکست دے دی ,
دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کرنیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ کی جانب سے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ اچھا ثابت نہیں ہوا اور آسٹریلین بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 388 رنز بنائے اور 389 رنز کا ہدف سیٹ کیا،
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 383 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 758 رنز اسکور کیے، یوں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں یہ سب سے ہائی اسکورنگ میچ تھا۔ اس سے پہلے 2007ء میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں مجموعی طور پر 696 رنز بنے تھے۔
آسٹریلیا کے 389 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا 89 گیندوں پر 116 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ دیگر میں ڈیرل مچل 54 اور جمی نیشم 56 رنز کے ساتھ ٹیم کی جیت کی کوششوں کا حصہ رہا۔
آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے 3، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے 2 ،2 وکٹیں لیے جبکہ ایک وکٹ گلین میکسویل کے حصے میں آئی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے 175 کی شراکت فراہم کی، وارنر 81 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اُن کی اننگز میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
اس کے بعد ٹریوس ہیڈ 200 کے مجموعے پر 109 رنز کی اننگز کھیل کر میدان چھوڑ گئے، انہوں نے بیٹنگ کے دوران 7 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے گزشتہ میچ کے تیز ترین سنچری میکر گلین میکسویل 41، جو ش انگلس 38، پیٹ کمنز 37 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور ٹرینٹ بولٹ نے 3، 3، مچل سینٹنر نے 2 اور جمی نیشم نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔
آخری اوور میں نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 19 رنز درکار تھے اور پہلی ہی گیند پر ٹرینٹ بولٹ نے ایک رن لے کر اسٹرائیک نیشام کے سپرد کردی۔ دباؤ سے بھرپور اس میچ میں یارکر کی کوشش میں اسٹارک وائیڈ گیند کر بیٹھے اور لیگ کی جانب سے گیند پلک جھپکنے میں باؤنڈری پار کر گئی۔
اب آسٹریلیا کو 5 گیندوں پر 13 رنز دکرار تھے اور کیوی بلے باز نے اگلی تینوں گیندوں پر دو، دو رنز لیے اور اس طرح نیوزی لینڈ کو آخری دو گیندوں پر فتح کے لیے 7 رنز درکار تھے۔
اسٹارک کی فل ٹاس گیند کو نیشام باؤنڈری کے پار نہ پھینک سکے اور دوسرا رن لینے کی کوشش میں پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 3 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔
میچ کی آخری گیند پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کوئی رن نہ بنا سکی اور آسٹریلیا نے اعصاب شکن معرکے میں 5 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی راہیں بھی ہموار کر لیں۔ رلڈکپ کے 28ویں میچ میں نیدرلینڈز نے بنگلادیش کو باآسانی 87 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں ایک اور اپ سیٹ کردیا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگلادیشی بولرز نے اپنا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے نیدرلینڈز کے اوپنرز کو 4 کے مجموعے پر ہی پویلین لوٹا دیا۔
مڈل آرڈر نے بنگلادیشی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا، جہاں کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ویسلے بریسی نے 41 اور سیبرینڈ اینگلبریخت 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 229 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ بنگلادیش کی جانب سے شورف الاسلام، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور مہدی حسن نے دو دو جبکہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکا۔
ورلڈ کپ میں اپنا ساتواں میچ کھیلنے کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کولکتہ پہنچ گئی ہےپاکستانی ٹیم کا اگلا میچ 31 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف ہے، جس کی تیاریوں کے لیے وہ 30 اکتوبر کو ٹریننگ کرے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے چنئی میں ایک ہفتے قیام کے دوران افغانستان اور جنوبی افریقا کے خلاف میچز کھیلے۔