ایبٹ آباد( سپورٹس رپورٹر)پہلی صوبیدار محمد ایوب میموریل انٹر سکولز اتھلیٹکس چمپئن شپ 2023 کا افتتاح پی او ایف سپورٹس کمپلیکس میں ہو گیا،
ڈائریکٹر پی او ایف سپورٹس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر زاہد جمیل نے ایک رنگا رنگ تقریب میں کیا، چیمپئن اتھلیٹس آف واہ کے زیر اہتمام پی او سپورٹس کنٹرول بورڈ کے تعاون سے دو روزہ انٹر سکولز اتھلیٹکس چمپئن شپ کا انعقاد پی او ایف سپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں عمل میں لایا جا رہا ہے ،
اس کا افتتاح پروقار اور دلکش تقریب میں ہوا، افتتاحی تقریب میں واہ ریجن کے تمام سکولوں نے حصہ لیا ، تلاوت قرآن پاک بعد پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا ، جس کے بعد مہمان خصوصی نے چیمپئن شپ کے با قاعدہ افتتاح کا اعلان کیا،
چیمپئن شپ میں شریک تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔ مہمان خصوصی نے تمام دستوں سے سلامی لی۔ اس موقع پر پی او ایف کراٹے کلب کے کھلاڑیوں نے سردار خان کی قیادت میں خوبصورت کاتا اور فاںٔٹس کا مظاہرہ کیا ،
جسے مہمان خصوصی اور حاضرین نے خوب سراہا ، مہمان خصوصی ڈاںٔریکٹر پی او ایف سپورٹس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر زاہد جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی او ایف کھیلوں کی ترقی وترویج کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ،
پی او ایف سپورٹس کمپلیکس میں بین الاقوامی معیار کی کھیلوں کی سہولیات دستیاب ہیں جس سے پی اوایف کے ملازمین اور ان کے بچے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔آ ج اس چیمپئن شپ کا افتتاح کر کے مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیں
کیونکہ صحت مندانہ سرگرمیاں کردار کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔اس موقع پرچیمپین اتھلیٹس آف واہ کے صدر محمد اقبال خان نے بھی خطاب کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ہمیں اتنا اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا۔
ہم کھیلوں کے مقابلوں کے زریعے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کرنل غلام ربانی ، سیکرٹری قیصر بھٹی، محمد فاروق، سابق جنرل منیجر سوئی گیس ظہور احمد ،مقبول احمد ، راجہ نثار احمد اور پی او ایف کے سابق اتھلیٹس کی کثیر تعداد موجود تھی۔
افتتاح کے موقع پر800 میٹر ریس منعقد ہوئی جس میں ایف جی پبلک سکول نمبر 5کے مزمل احمد نے پہلی ۔ماڈل ہائی اسکول کے حسنین نے دوسری اور ماڈل سکول کے ہی کاشف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،
مہمان خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں میڈلز اور کیش پرائز تقسیم کیے ۔ 28 اکتوبر کو چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب منعقد ہو گی،