سلیم جعفر، بولنگ کوچ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم
نیوزی لینڈ کے حالات سے ہم آہنگ ہونے کا کریڈٹ کھلاڑیوں کو دینا چاہیے۔
کھلاڑیوں نے تینوں شعبوں، بیٹنگ،بولنگ اور فلیڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی جو کہ قابل تعریف ہے۔
ہم اب ون ڈے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جو انتہائی اہم ہیں
ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
ہم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز جیتنے کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔
فاطمہ ثنا نے انجری سے واپسی کے بعد محنت کی ہے۔
فاطمہ ثنا نے ٹریننگ میں لمبی بولنگ کی اور پریکٹس میچز کے ذریعے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے تیاری کی۔
فاطمہ ثنا کی شاندار کارکردگی، اور سیریز کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنا، بہت خوش آئند ہے۔