فرحان مصطفی اور شاہ زیب آفتاب نے پاکستان پیڈل ٹینس اوپن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا.

فرحان مصطفی اور شاہ زیب آفتاب نے طلال شاہ اور فواد فاروق کو شکست دیکر پہلا پاکستان پیڈل ٹینس اوپن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 

لیجنڈز ایرینا کے گلاس کورٹ میں کھیلے گئے فائنل میں فرحان مصطفی اور شاہ زیب آفتاب کی جوڑی نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد اپنے مدمقابل کو پہلے سیٹ میں 6-2 اوردوسرے سیٹ میں 6-3 کے مارجن سے ہرا کرفتح کاتاج اپنے سرسجالیا

قبل ازیں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں نمیر شمسی اور حسن وقار کی جوڑی نے عمر محمود اور احمد سہگل کیخلاف 6-2 اور 6-3 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی لیجنڈز ایرینا کے زیراہتمام اور کومبیکس اسپورٹس اور ڈیلٹا پاور کے تعاون سے منعقدہ سات روزہ ایونٹ میں 48ٹیموں نے حصہ لیا

جنہیں 16 گروپس میں تقسیم کیا گیا واضح رہے کہ پیڈل ٹینس کا کھیل اسکواش اور ٹینس کا امتزاج اور ایک دلچسپ کھیل ہے جس میں جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ حاضر د ماغی بہت اہمیت کی حامل ہے

پیڈل ٹینس کے کھیل کا آغاز 1969 میں میکسیکو سے ہو اور اس وقت دنیا کے 90 سے زائد ممالک کے 25 ملین کے قریب کھلاڑی اس کھیل کو بہت شوق سے کھیل رہے ہیں پیڈل ٹینس 10×20 میٹر سائز کے گلاس کورٹ میں کھیلا جاتا ہے

ٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی اسکواش کے سابق عالمی چیمپئین جہانگیر خان تھے اس موقع پر کومبیکس اسپورٹس کے سی ای او عمرسعید، ڈیلٹا پاورکے ایم ڈی ندیم احمد،

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائیزر آصف عظیم، کومبیکس کے جنرل مینیجر زبیرماچا اور لیجنڈز ایرینا کے ڈائریکٹر یوسف غزنوی سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں

اس موقع پر جہانگیرخان کاکہنا تھا کہ پیڈل ٹینس میں ہرعمر کے کھلاڑیوں کی دلچسپی خوش آئند ہے اور منتظمین نے فرسٹ پاکستان پیڈل ٹینس اوپن ٹورنامنٹ کاانعقاد کرکے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے

جس سے آنے والے وقتوں میں نہ صرف پاکستان میں اس کھیل کوروشناس کرانے میں بہت مددملے گی بلکہ یہ اقدام اس کھیل کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی گرومنگ کرنے میں بہت معاون ثابت ہو گا

آخر میں مہمان خصوصی جہانگیر خان نے عمر سعید اور ندیم احمد کے ہمراہ چیمپئین شپ کے فاتح فرحان مصطفی اور شاہ زیب آفتاب کو وننگ ٹرافی اور ایک لاکھ روپے کیش ایوارڈ،

طلال شاہ اور فواد فاروق کورنرزاپ ٹرافی کے ساتھ ساٹھ ہزار روپے اور نمیر شمسی اور حسن وقار کو تھرڈ پوزیشن ٹرافی کے ساتھ پچیس ہزار روپے کا کیش انعام دیا

 

 

 

error: Content is protected !!