محمد شعیب اور مزمل مرتضیٰ نے36 ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔
ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کلب اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے فائنل میں محمد شعیب اور مزمل مرتضیٰ نے یوسف خلیل اور برکت اللہ کو 4-6، 7-6 اور 10-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
مینز سنگل سیمی فائنل میں عقیل خان نے مدثر مرتضیٰ کو 6-1 اور 6-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
لیڈیز سنگل کے پہلے سیمی فائنل میں سارہ محبوب خان نے نتالیہ زمان کو 4-6، 6-3 اور 6-0 سے مات دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آمنہ علی قیوم نے شیزا ساجد کو6-3 اور6-1 سے ہرا کر فائنل کے لئے کولیفائی کرلیا۔
جونیئر انڈر18- سنگلز فائنل میں حمزہ رومان نے حامد اسرار کو 7-5 اور 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا جبکہ بوائز انڈر14- سنگل کے پہلے سیمی فائنل میں محمد عرش نے محمد ابراہیم حسین گل جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں عامر مقصود نے محمد فیضان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔