آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ; بھارت نے آئرلینڈ کو 201 رنز شکست دے دی
جمعرات کو بلوم فونٹین میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنائے،
مشیر خان نے شاندار سنچری سکور کی، انہوں نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 118 اور کپتان ادے سہارن نے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ آئرش بائولر اولیور ریلے نے تین، جون میک نیلے نے دو اور فن لوٹن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
بھارت کے 302 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 29.4 اوورز میں 100 رنز پر ہی ڈھیرہوگئی، ڈینیل فورکن 27 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی، اولیور ریلے 15، ریان ہنٹر 13 اور جورڈن نیل 11 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،
بھارت کی طرف سے نمان تیواری نے 4 وکٹیں حاصل کیں، سمے پاندے نے 3 جبکہ دنوش گوڈا، ابھیشک اور سہارن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ مشیر خان کو شاندار سنچری پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔