خان سورشیم کراچی ریجن سینیئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید پانچ میچوں کے فیصلے ہوگئے۔
قادر خان اور مدسر عباس کی شاندار سنچریاں
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کر دہ خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید پانچ میچز کا فیصلہ ہوگیا۔
ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون دو وائٹس نے زون ایک ریڈ ز کو 49 رنز سے ہرا دیا۔ زون دو وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 281 رنز بنائے۔ مبشر نواز نے 66، حسن جعفری نے 65، وہا ج ریاز نے 40، نور ولی نے 39 اور علی حسن نے 33 رنز بنائے۔
وقاص احمد نے 3، عرفان قاسمی اور رامیل آفتاب نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون ایک ریڈز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔ محمد زوھیب نے 62، عر فان قاسمی نے 61 اور حافظ حسان نے 32 رنز بنائے۔ بلا ج علی نے 3، جبکہ فاروق حسان اور اکرام حسن نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
آر ایل سی اے گلبرگ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون سات وائٹس نے زون چھ ریڈز کو 12 رنز سے ہرا دیا۔ زون سات وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔
قادر خان شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 13 چوکوں 8 چھکوں کی مدد سے 147، آفتاب خان نے 46، حمزہ گھانچی نے 24 رنز بنائے۔ نہال رشید نے 44 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون چھ ریڈز 269 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
علی اسحاق نے 61، زین انور نے 47، محمد اسد نے 43، محمد عدنان نے 33، عبد اللہ ضیاء نے 21 اور ایس ایم تہامی نے 20 رنز بنائے۔ سیف یامین نے 65 رنز دیکر 4 ، آفتاب خان نے 3 اور قا در خان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
انو بھائی پارک گراؤنڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون دو ریڈز نے زون پانچ گرین کو 36 رنز سے ہرا دیا۔ زون دو ریڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176 رنز بنائے۔ محمد علی نے 53، سکندر حسن نے 32 اور محمد نواز نے 20 رنز بنائے۔
نوفل عالم 14 رنز دیکر 5 جبکہ محمد زاہد نے 44 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جواب میں زون پانچ گرین 149 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ نعمان علی نے 23 اور محمد حارث نے 22 رنز بنائے۔ عمر اعجاز نے 15 رنز دیکر 5 اور غضنفر خان نیازی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گیے چو تھے میچ میں زون سات بلوز نے زون ایک گرین کو باآسانی 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون ایک گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔
زوھیب مسعود نے 57، ملک زین العابدین نے 33، اسد بیگ اور محمد عمر نے 28- 28 رنز بنائے۔ ذاکر خان نے 30 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
جواب میں زون سات بلوز نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ 194 رنز بنا لئے۔ وقار احمد 89 ، احمد حسن خان نے 48، اور حماد بھٹی نے 45 رنز بنائے۔ پا ک اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے آخری میچ میں زون چار گرین نے زون پانچ ریڈز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔
زون پانچ ریڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز بنائے۔ فیضان خان نے 61 اور اسامہ بشارت نے 36 رنز بنائے۔ حمزہ شاہ، رمیز شاہد، منیب نیازی اور افنان خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
جواب میں زون چار گرین نے 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 206 رنز بنا لئے۔ مدثپر عباس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 117 اور محمد وسیم نے 70 رنز بنائے۔